ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیرکے ریاسی ضلع میں گاڑی کھائی میں گری،9 افراد ہلاک

جموں وکشمیرکے ریاسی ضلع میں گاڑی کھائی میں گری،9 افراد ہلاک

Thu, 10 Aug 2017 11:26:04    S.O. News Service

جموں،9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے ریاسی ضلع میں بدھ کو ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گر جانے سے نو افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگرافراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثے صبح تقریباََ8.45بجے اس وقت ہوا، جب ڈرائیور نے راجوری سے ریاسی ضلع کی جانب جارہی گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو دیا۔گاڑی کے ایک گہری کھائی میں گر جانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگرافراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایاگیا۔پولیس نے کہاکہ شدید زخمی دوافرادکی بعدمیں موت ہوگئی۔


Share: